Shop now open! Share your love of music and support Playlist for Life. Visit now.

Shop now open! Share your love of music and support Playlist for Life. Visit now.

ہمارے متعلق

Photo of founder Sally Magnusson and her mother Mamie

پلے لسٹ فار میوزک موسیقی اور ڈیمینشیا کے لیے ایک خیراتی ادارہ ہے۔ س چیریٹی کی بنیاد 2013 میں مصنف اور براڈکاسٹر سیلی میگنسن نے اپنی والدہ کی موت کے بعد رکھی تھی،  جنھیں ڈیمینشیا(دماغی مرض) تھا۔ ہمارا وژن بہت سادہ ہے: ہم چاہتے ہیں کہ ڈیمینشیا کے شکار ہر فرد کے پاس ایک منفرد، ذاتی پلے لسٹ ہو اور ہر اس شخص کے پاس ہو جو ان سے پیار کرتا ہو یا ان کی دیکھ بھال کرتا ہو اور اسے استعمال کرنے  کا طریقہ جان سکے۔

ذاتی پلے لسٹ کے فوائد

دو دہائیوں سے زیادہ کی سائنسی تحقیق نے بتایا ہے کہ کسی ذاتی پلے لسٹ کو سننا دیمینشیا کے ساتھ زندہ رہنے والے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتا ہے۔ در حقیقت، ذاتی طور پر بامعنی موسیقی سننے کے کئی نفسیاتی فوائد ہیں، یعنی کسی بھی شخص کو پلے لسٹ سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ ذاتی پلے لسٹس:

پریشانی کم کر سکتی ہیں

آپ کا مزاج بہتر کر سکتی ہیں

مشکل کاموں کو آسان بنا سکتی ہیں

ایسی یادوں کو جگاسکتے ہیں جس سے کنبہ اور نگہداشت رکھنے والوں کو رابطہ قائم کرنے میں مدد مل سکے۔

پلے لسٹ فار لائف ڈیمینشیا سے متاثر کسی بھی شخص، ان کے خاندانوں اور نگہداشت کنندگان کی مدد کے لیے موسیقی کے طاقتور اثرات کو استعمال کرتی ہے۔ آیا یہ کسی پہلے رقص کی موسیقی ہو، بچپن کی لوریاں ہوں یا کسی پسندیدہ ٹی وی شو کے تھیم ٹیون ہو، موسیقی کے پاس ہمیشہ وقت میں پیچھے لے جانے اور ہمیں اپنا ماضی یاد دلانے کی طاقت ہے، جو آپ کو ماضی کی چیزیں دیکھنے کا احساس دیتا ہے۔ اپنے گانے اور یادیں شریک کرنا ڈیمینشیا سے متاثرہ لوگوں کو اپنے خاندان، دوستوں اور نگہداشت کنندگان کے ساتھ مربوط ہونے میں مدد دے سکتا ہے۔

شروع کریں

موسیقی ہر جگہ ہے اور ہماری روزمرہ کی زندگیوں کا حصہ ہے۔ آپ کی ذاتی پلے لسٹ آپ جتنی ہی منفرد ہے، لہذا آپ کی پلے لسٹ میں ایسی موسیقی شامل ہونی چاہیے، جو ذاتی نوعیت کی ہو اور خوشگوار یادیں یا مثبت جذباتی ردعمل جگاتی ہو۔اس میں وہ دھنیں شامل ہونی چاہئیں جو آپ کو ‘فلیش بیک کا احساس’ دیں جب بھی آپ سنیں تو آپ کو کسی دوسرے زمانے، شخص یا جگہ پر لے جائیں۔ یہ موسیقی ایک ساتھ مل کر، آپ کی زندگی کی آواز بن جاتی ہے۔

شروع کرنا موسیقی سننے یا گانے جتنا ہی آسان ہے۔ کیا ایسے کوئی گانے ہیں، جو یادیں جگاتے ہیں؟ انہیں لکھ لیں۔ آپ اپنی ذاتی پلے لسٹ بنانے کے سفر پر نکل پڑے ہیں!

ذاتی پلے لسٹ بنانے کے لیے، ہمیں ان دھنوں کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو ہمارے لیے خاص ہیں اور ان سب کو ایک جگہ میں جمع کرلیں۔ آپ کی ذاتی پلے لسٹ مختصر یا لمبی ہوسکتی ہے۔ اسے کاغذ کے ٹکڑے پر لکھا جاسکتا ہے۔ اس کو اسپوٹی فائی یا آئی ٹیونز جیسے پروگراموں کے ساتھ کسی مکس ٹیپ پر ریکارڈ کیا جاسکتا ہے یا کمپیوٹر پر بنایا جاسکتا ہے۔

برائے کرم ہمارے مفت وسائل میں سے ایک ڈاؤن لوڈ کریں جو آپ کی پلے لسٹ کے سفر کے ہر مرحلے میں مددگار ثابت ہوگا: دھنیں ڈھونڈنے سے لے کر موسیقی کو موثر طریقے سے استعمال کرنے اور پلے لسٹ کو روزانہ کے معمول میں شامل کرنے تک۔ 

وسائل

پی ڈی ایف کتابچہ شروع کریں (انٹرایکٹو ڈیجیٹل ورژن)ذاتی پلے لسٹ کے فوائد اور موسیقی کے ذریعہ رابطہ قائم کرنے کے طریقوں کو دریافت کریں 

اسپوٹی فائی پلے لسٹس ماری اسپوٹی فائی   پلے لسٹس بہت سارے موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں اور مفت میں سن سکتے ہیں